• Fri, Mar 14, 2025 | Ramadan 14, 1446

بھارت کا دنیا کے بلند ترین ریلوے پل پر وندے بھارت ٹرین کا کامیاب تجربہ

چناب پل 1270 فٹ کی بلندی پر تعمیر کیا گیا، بھارتی ریلوے کی شاندار کامیابی

بھارت نے دنیا کے بلند ترین ریلوے پل، چناب پل، پر تیز رفتار وندے بھارت ٹرین کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ یہ پل لگ بھگ 1270 فٹ کی بلندی پر تعمیر کیا گیا ہے اور انجینئرنگ کے میدان میں ایک شاندار کامیابی ہے۔

ویسٹرن انڈین ریلوے کارپوریشن کی نگرانی میں چناب پل اودھم پور، سری نگر، بارہ مولا ریل لنک پروجیکٹ کا حصہ ہے جس کا مقصد کشمیر کے اہم مقامات کو ملانا ہے۔

یہ منصوبہ خطے میں سیاحت کے فروغ، آمد و رفت میں آسانی اور کشمیر کو ملک کے دیگر حصوں سے بہتر طور پر جوڑنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔